ای کریڈٹ سکیم : پنجاب میں تین لاکھ سے زائد کاشت کاروں کو قرضے فراہم

ای کریڈٹ سکیم : پنجاب میں تین لاکھ سے زائد کاشت کاروں کو قرضے فراہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) پنجاب میں ای کریڈٹ سکیم کے تحت تین لاکھ 14 ہزار سے زائد چھوٹے کاشت کاروں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ سکیم سے 50 ایکڑ تک کی زرعی اراضی کے مالک بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ای کریڈٹ سکیم کے تحت صوبہ کے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ با اختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے اور کاشتکار طبقہ کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت چھوٹے کاشتکار طبقہ کو اپنے زرعی اخراجات کے لئے بلاسود قرضوں کے ذریعے مالیات تک رسائی حاصل ہو گی۔

مزید :

کامرس -