سی پیک کانفرنس اور نمائش’’آج‘‘ سے شروع ہوگی

سی پیک کانفرنس اور نمائش’’آج‘‘ سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (یوا ین پی)دو روزہ سی پیک کانفرنس اور نمائش’’آج‘‘ 23اپریل سے کراچی میں شروع ہوگی، اس موقع پر سی پیک سے دونوں ملکوں کو ہونے والے تجارتی اور باہمی فوائد سمیت معاشی ترقی، تجارت، رابطوں اور دیگر منصوبوں کو اجاگر کیا جائیگا،کانفرنس اور نمائش میں وفاقی وزیر احسن اقبال، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل، عشرت حسین، سرتاج عزیز، چینی وفود، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کرینگی ، کانفرنس میں مختلف نشستیں ہونگی جس میں مختلف موضوعات پر ماہرین اور مہمان خصوصی اظہار خیال کرینگے۔

مزید :

کامرس -