سونا200روپے سستا،فی تولہ 59700کا ہوگیا

سونا200روپے سستا،فی تولہ 59700کا ہوگیا

  

کراچی(یوا ین پی)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں6ڈالرکی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1336ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 900روپے کی سطح سے گر کر 59ہزار 700 روپے ہوگئی ، اسی طرح 171 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 51ہزار 171 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10روپے کمی سے 790روپے ہوگئی۔

مزید :

کامرس -