سعودی شہزادہ دنیا کے100 مالدار ترین لوگوں کی فہرست میں شامل

سعودی شہزادہ دنیا کے100 مالدار ترین لوگوں کی فہرست میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(اے پی پی)امریکی ادارے بلومبرگ نے سعودی عرب کے شہزادہ ولید بن طلال کو دنیا کے مالدار ترین لوگوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔بلومبرگ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق الولید واحد عرب شہری ہیں جنہیں دنیا کے100مالدار ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، انکا نمبر 64 واں اور ان کی دولت 16.9ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ الولید بن طلال سعودی عرب میں بدعنوانی کے الزام میں زیر حراست آنے اور کروڑوں ڈالر گنوانے کے باوجود امیر ترین شخصیات کی فہرست میں اپنا نمبر برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مزید :

کامرس -