پاکستان میں 100ملین بالغ افراد بینکاکاؤنٹس ہولڈرز نہیں

پاکستان میں 100ملین بالغ افراد بینکاکاؤنٹس ہولڈرز نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں 100 ملین بالغ افراد بینک اکاؤنٹس ہولڈرز نہیں ہیں جبکہ 13 فیصد افراد مالیاتی اداروں میں اکاؤنٹ کھلوانے کے حوالے سے مذہبی خدشات رکھتے ہیں۔ عالمی بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں مذہبی اعتراضات کے باعث 19 فیصد آبادی بینک اکاؤنٹس نہیں رکھتی۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء کے خطے میں بینک اکاؤنٹس نہ رکھنے والوں کی شرح دیگر ممالک کے مقابلہ میں زائد ہے جبکہ عالمی سطح پر ایسے بالغ افراد کی تعداد 1.7 ارب ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں بینک اکاؤنٹ نہ رکھنے والوں کی تعداد سب سے زائد ہے جو 225 ملین سے زائد ہے۔

مزید :

کامرس -