بہادر آباد والوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار،میرے یا عامر خان میں کسی ایک کو چن لیں:فاروق ستار

بہادر آباد والوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار،میرے یا عامر خان میں کسی ایک کو چن ...
بہادر آباد والوں کے ساتھ کام کرنے کو تیار،میرے یا عامر خان میں کسی ایک کو چن لیں:فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوا یم پاکستا ن کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بہادر آباد والوں کے ساتھ کام کرنے کو تیارہوں لیکن وہ میرے یا عامر خان سے ایک کو منتخب کرلیں،اب ایم کیوایم میں یاتومیں رہوں گایاعامرخان ،پی ایس پی سےاتحادکےمعاملےپربھی عامرخان کی وجہ سےاختلافات ہوئے،جوبھی فیصلہ کرتاتھاعامرخان کی رائےاس سےمختلف ہوتی تھی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام ساتھیوں کے مشورے ا وررائے سے ایک فیصلہ کیاہے،فیصلہ میں نے یاہم نے کیو ں کیا،فیصلہ میراتھارائے سب سے لی ،مشورے کو نادان دوستوں نے نہیں مانا۔ان کا کہنا تھا کہ بہادرآبادرابطہ کمیٹی کوتحلیل کرنےکی بات نہیں کرتا،آج ثالثی کی ایک اورکوشش کررہاہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جس دوتہائی رابطہ کمیٹی نے مجھے ہٹایاان کےساتھ بھی کام کرنے کو تیارہوں،کشورزہرہ باجی نے ا ستقبال کیاجومثبت قدم تھا،جس گرم جوشی کااظہارکرناچاہیے تھاوہ نہیں تھا،اب کھل کرکہیں کہ وہ مجھے سربراہ مان کرکام کرنے کیلیے تیارہیں۔