فلم انڈسٹری میں بطور ولن اپنا کیرئیر بنانا چاہتا ہوں،پپو ڈون

فلم انڈسٹری میں بطور ولن اپنا کیرئیر بنانا چاہتا ہوں،پپو ڈون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کی پنجابی فلموں کے نئے ولن پپو ڈون نے بتایا کہ وہ باقاعدہ طور پر بطور ولن اپنا فنی کیرئیر بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پپو ڈون نے کہاکہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک ولن کی ضرورت ہے اس سے قبل شفقت چیمہ پنجابی فلموں میں ولن کے طور پر جانے جاتے تھے مگر پنجابی فلموں کی بندش سے وہ بھی محدود ہوکر رہ گئے تھے پپو ڈون نے کہاکہ وہ ان دنوں 6 سے زائد فلموں میں بطور ولن کام کررہے ہیں جن میں پنجابی فلم’’پلے بوائے‘‘،’’بستی‘‘،’’بول‘‘،اردوفلم’’ہم سے ہے زمانہ‘‘،’’بگ ڈون‘‘اور’’کوک‘‘سمیت دیگر شامل ہیں۔پپو ڈون کا کہنا ہے پاکستان میں کوئی بھی پرموشنل کمپنی نہیں ہے جو ٹیلنٹ کو ابھارے اور پرموٹ کرے۔پپو ڈون نے مزید کہاکہ ان کی دوفلمیں مکمل ہوچکی ہیں اور جلد سنسر کے بعد عام نمائش کے لئے پیش کردی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -