گلوکار نوید یعقوب مدرز ڈے کی مناسبت سے گیت بنانے میں مصروف

گلوکار نوید یعقوب مدرز ڈے کی مناسبت سے گیت بنانے میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار نوید یعقوب مدرز ڈے کی مناسبت سے گیت بنانے میں مصروف ہیں جس کی ریکارڈنگ مقامی سٹوڈیو میں مکمل کرلی گئی ہے اوراب اس ایڈیٹنگ اور پوسٹ صفی شاہ کررہے جبکہ جلد ہی اس کی وڈیو بھی شوٹ کی جائے گی۔نوید یعقوب کے گائے ہوئے گیت " میں ممتا کے سائے میں جی رہا ہوں" کے شاعر نہال عنایت گل ہیں جبکہ اس کا میوزک علی امجد خان نے تیار کیا ہے۔نوید یعقوب نے" میڈیا" سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ گیت بنانیکا مقصد ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
جس کی وڈیو ڈائریکشن کے لئے میں ارسلان احمد کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گانا مدرز ڈے پر ریلیز کیا جائے گا۔اس گانے کی ریکارڈنگ میں بہت سے بچوں نے بھی حصہ لیاہے۔

مزید :

کلچر -