استاد بڑے غلام علی خان کی 50 ویں برسی آج منائی جائیگی

استاد بڑے غلام علی خان کی 50 ویں برسی آج منائی جائیگی
استاد بڑے غلام علی خان کی 50 ویں برسی آج منائی جائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) کلاسیکل میوزک کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خان کی 50 ویں برسی آج (پیر) 23اپریل کو منائی جائے گی۔دیو مالائی شخصیت رکھنے والے استاد بڑے غلام علی خان دو اپریل 1902ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد علی بخش کا تعلق ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔تاہم بڑے غلام علی خان اس خاندان میں موسیقی کے سب سے بڑے گلوکار بن کر ابھرے۔انہیں چھ برس کی عمر سے ہی گلوکاری سے عشق ہو گیا تھا جو 66برس کی عمر تک جاری رہا۔انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل گلوکاری میں جدت پیدا کی اور ایک نئی طرز متعارف کروائی جسے پٹیالہ قصور اسٹائل سے تعبیر کیا جاتا ہے۔تقسیم ہند کے بعد وہ لاہور میں ہی رہ گئے تھے لیکن ایک پولیس انسپکٹر نے جب ان کی توہین کی تو وہ دل برداشتہ ہو کر ہندوستان چلے گئے۔جہاں انہیں 1962ء میں ان کی خدمات پر ہندوستانی حکومت نے سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جو راگ گا دیا اس کی حیثیت مسلم اور مستند ہوگئی اور انہیں استاد اعظم کے اسم سے نوازا گیا۔انہوں نے گائیکی میں جومقام حاصل کیا وہ آج تک کسی دوسرے فنکار کو نصیب نہیں ہوسکا۔23اپریل 1968ء کو کلاسیکل میوزک کا بے تاج بادشاہ حیدر آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا۔موسیقی سے وابستہ لوگو ں نے مرحوم کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

مزید :

کلچر -