چھوٹی اسکرین سے ملی شہرت کبھی فراموش نہیں کر سکتی:ریشم

چھوٹی اسکرین سے ملی شہرت کبھی فراموش نہیں کر سکتی:ریشم
چھوٹی اسکرین سے ملی شہرت کبھی فراموش نہیں کر سکتی:ریشم

  

لاہور (فلم رپورٹر)پاکستانی شوبز کی منجھی ہوئی اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ چھوٹی اسکرین سے جو شہرت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ، ہر فنکار کی طرح میں بھی اچھے کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں ریشم نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اپنے فنی کیرئیر کی ابتداء سے وہ شہرت حاصل ہوئی جس کی لوگ مدتوں خواہش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے ٹی و ی سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اس لیے کبھی بھی ٹی وی کو فراموش نہیں کر سکتی۔ فلموں میں کام کرنے کے باوجود آج بھی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ضرور کرتی ہوں۔

مزید :

کلچر -