شمیتاشیٹھی کی ’’ دی ٹیننٹ‘‘ کی عکسبندی کیلئے تیاری شروع

شمیتاشیٹھی کی ’’ دی ٹیننٹ‘‘ کی عکسبندی کیلئے تیاری شروع

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکارہ ششمیتا شیٹھی نے اپنی نئی فلم’’ دی ٹیننٹ‘‘ کی عکسبندی کے لئے تیاری شروع کردی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’ دی ٹیننٹ‘‘ کی کہانی ایک خاتون کے پراسرار ماضی پر مبنی ہے جس کی مڈل کلاس ہاؤس سوسائٹی میں آمد سے ہلچل مچ جاتی ہے۔ فلم میں ششمیتا شیٹھی خاتون کا مرکزی کردار ادا کریں گی۔اداکارہ نے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے روکشاب جانا شروع کیا ہے۔

ششمیتا شیٹھی نے کہا کہ انہیں ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کا آئندہ ماہ آغاز ہو گا جس کے لئے بہت پر جوش ہیں۔

مزید :

کلچر -