مہک نورنے زخمی ہونے کے باوجود شوٹنگ میں حصہ لیا

مہک نورنے زخمی ہونے کے باوجود شوٹنگ میں حصہ لیا
مہک نورنے زخمی ہونے کے باوجود شوٹنگ میں حصہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (افلم رپورٹر) معروف اداکارہ مہک نور نے زخمی ہونے کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور ان دنوں شمالی علاقہ جات میں اپنی دو پشتو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،گزشتہ روز ہدایتکار ارشد خان کی فلم کا شوٹ کرتے ہوئے ان کا پاؤ ں پہاڑی سے پھسلا اور وہ لڑکھڑا کر گر گئیں جس کے نتیجہ میں ان کو چوٹیں آئیں مگر اس کے باجود انہوں نے فلم میں اپنے تمام سین کی عکس بندی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ہدایتکار ارشد اورفلم کی دیگر کاسٹ نے مہک نور کو ان کی بہادری پر بھرپور داد دی ۔ اس حوالے سے مہک نور کا کہنا ہے کہ فلم کے دوران چوٹیں آنا معمول کی بات ہے خدا کا شکر ہے کہ مجھے کوئی گہرا زخم نہیں آیا ۔یادرہے کہ اداکارہ مہک نور ان دنوں عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو پشتو فلموں میں ہیروئن کا رول اداکررہی ہیں اور فلم کی شوٹنگ کیلئے یونٹ کے ہمراہ شمالی علاقہ جات میں موجود ہیں ۔

مزید :

کلچر -