سری لنکا کرکٹ بورڈ کے انتخابات 19 مئی کو ہوں گے

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے انتخابات 19 مئی کو ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(آئی این پی)سری لنکا کرکٹ کے انتخابات آئندہ ماہ 19 مئی کو بورڈ کے سالانہ جنرل اجلاس میں ہوں گے، بورڈ کے موجودہ صدر تھیلانگا سوما تھیپالا نے دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس 19 مئی کو ہو گا جس میں آئندہ دو برس کیلئے آفس عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
سوما تھیپالا دوبارہ صدارتی عہدے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں، امیدواران کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے 27 اپریل کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔