حسن علی کی بھارتیوں کو لگائی ’’مرچوں‘‘ کا پہلانتیجہ سامنے آ گیا

حسن علی کی بھارتیوں کو لگائی ’’مرچوں‘‘ کا پہلانتیجہ سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے گئے اور خوب محظوظ ہوتے رہے۔ اس موقع پر کرکٹر حسن علی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنے جب انہوں نے پریڈ کے دوران بھارتیوں کی جانب چہرہ کر کے مخصوص انداز میں جشن منایا۔حسن علی کے اس انداز نے بھارتیوں کو جو ’’مرچیں‘‘ لگائیں اس کا پہلا ’نتیجہ‘ سامنے آ گیا ہے اور بھارتی ٹی وی چینل پر چلائی جانے والی رپورٹس کی پہلی ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین میں ایک مرتبہ پھر ویسی ہی ’’جنگ‘‘ شروع ہو چکی ہے جو چیمپینز ٹرافی کے فائنل کے بعد ہوئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی صحافی حسن علی کے اس اقدام کو غیر اخلاقی قرار دے رہے ہیں۔
اور ساتھ ہی یہ بھی بتاتے ہیں کہ کس طرح بارڈر سکیورٹی فورس نے پاکستان رینجرز کو احتجاج ریکارڈ کروانے کا اعلان کیا ہے۔