پی سی بی کے زیر اہتمام فاسٹ باؤلرز کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ آج شروع ہوگا

پی سی بی کے زیر اہتمام فاسٹ باؤلرز کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ آج شروع ہوگا

  

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے زیراہتمام فاسٹ بالرز کی مہارت کو نکھارنے کیلئے ڈویلپمنٹ کیمپ (آج)پیر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے بتایا کہ کیمپ کیلئے ملک بھر سے 25 فاسٹ باؤلرز کو مدعو کیا گیا ہے جن میں نوید احمد، شاہنواز، ماجدعلی، کلیم اللہ، شادب مجید، عاطف جاوید، ارشد، احسان اللہ، محمد ثاقب، ذوالقرنین آفریدی، ایم عادل کاکڑ، عزیز اللہ، حمایت اللہ وزیر، فہد عارف، زاہد اقبال، انس خان ، محمد زمان، ابرار احمد اور بلال شاہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں کوچز باؤلرز کی کارکردگی میں نکھار لانے کیلئے ان کی معاونت کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -