ٹاؤن شپ کے قبرستان میں جگہ کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے،سرفراز خان

ٹاؤن شپ کے قبرستان میں جگہ کی کمی کا مسئلہ حل کیا جائے،سرفراز خان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ٹا ؤن شپ کے سماجی رہنما محمد سرفراز خان نے کہا ہے کہ ٹاؤن شپ کے قبرستان میں مردے دفنانے کے لئے جگہ بالکل ختم ہو گئی اہل علاقہ کو اپنے پیاروں کو دفنانے کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ محمد سرفراز خان نے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی کہ قبرستان میں جگہ کا مسئلہ حل کیا جائے۔

کہا کہ یہاں کی سماجی دینی و تاجر تنظیمیں بھی احتجاج کر کہ تھک ہار کر خاموش ہو چکی ہیں، لیکن مقام افسوس کہ حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی،اس لئے ہماری خادم اعلیٰ سے اپیل ہے کہ ٹاؤن شپ میں قبرستان کا مسئلہ فوری حل کرایا جائے؟

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -