کامران ، کریم اور مہران بلاک میں جا بجا گندگی ک ڈیر ، اہل علاقہ پریشان

کامران ، کریم اور مہران بلاک میں جا بجا گندگی ک ڈیر ، اہل علاقہ پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) کامران بلاک ملحقہ کریم بلاک، مہران بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن ویلفیئر ایسوسی ایشن گرین بیلٹس اور سڑکوں کی صفائی کروانے میں ناکام، ایسوسی ایشن کااپنے دفتر کے آگے کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسوسی ایشن کا کوڑا اکٹھا کرنے والی اپنی ریڑھیوں پرکنٹرول ختم ہوچکا ہے، بیشتر ریڑھیاں گھروں سے کوڑا لے کر خاموشی سے نکل جاتی ہیں،اس صورتحال کے باعث اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامناہے۔کامران بلاک کے رہائشی طارق ڈار، عبدالماجد، چودھری اعجاز، فیض رسول، عبدالرشید، پروفیسر رحیم الدین، چودھری صادق بسرا، ڈاکٹر رشید، چودھری عظیم ارائیں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے پی ایچ اے کے ڈی جی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ گرین بیلٹس کی حالت بدلی جائے۔ گرین بیلٹس کی آہستہ آستہ اینٹیں اور جنگلے غائب ہو ہے ہیں مالی صفائی کرتے ہیں تو لوگوں کے گھروں کے باہر ڈھیر لگا کر چلے جاتے ہیں۔ اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں صفائی کمپنی والے بھی سڑکوں کے علاوہ صفائی نہیں کرتے۔ ایسوسی ایشن کی صفائی ٹیم بھی گرین بیلٹس کو اپنا حصہ نہیں سمجھتی، ضلعی میئر فوری نوٹس لیں۔