مسلم لیگ(ق) کی سینئر نائب صدر زیبا احسان کی چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ملاقات

مسلم لیگ(ق) کی سینئر نائب صدر زیبا احسان کی چودھری پرویز الٰہی کے ساتھ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق لاہور کی سینئر نائب صدر زیبا احسان نے گزشتہ روز سابق نائب وزیر اعظم پاکستان چوہدری پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ واقع ظہور الہی روڈ پر ملاقات کی اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے ہدایت کی عوام سے رابطوں میں اضافہ کریں اور عوام کو پارٹی میں شامل کریں 2018 ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد جو میری حکومت نے عوام کو سہولیات صحت اور تعلیم کے بارے میں دی تھیں وہ شریفوں نے اقتدار میں آ کر ختم کر دی ہیں اس موقع پر چوہدری پرویز الہی نے زیبا احسان کی پارٹی کیلئے خدمات کی تعریف کی۔ زیبا احسان نے کہا پارٹی کیلئے بھرپور محنت کر رہی ہوں منگل اور جمعرات کو مسلم لیگ ہاؤس میں بیٹھ کر کارکنوں کی خدمت کرتی ہوں اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا جھنڈا پکڑ کر گھر گھر پیغام پہنچا رہی ہوں۔