جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرتے ہیں وہی مومن ہیں، اسلم صدیقی

جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرتے ہیں وہی مومن ہیں، اسلم صدیقی

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مومن کی یہ نشانی ہے کہ وہ منافق نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ کی فرمانبرداری کرنا، شریعت کو دل اور زبان سے تسلیم کرنا یہی ایمان کی نشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ فیصلہ عدل اور انصاف شریعت کے مطابق کرنا چاہئے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔ جو لوگ یہ نصیحت کرتے ہیں کہ نماز پڑھنا، زکوٰۃ دینا، روزہ رکھنا اچھا ہے۔

لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتے، ایسے لوگوں کا وہی حشر ہو گا جیسے پہلی قوموں پر ہوا تھا۔ جنت اور جہنم کا معاملہ بھی اعمال پر ہے۔

۔ انہوں نے بتایا کہ جب درمیان سے پردے اٹھیں گے، ان میں شہداء بھی ہوں گے اور صالحین بھی ہوں گے۔ آپؐ نے کسی معاملے پر بحث نہیں کی، اسلام کبھی بھی یکطرفہ فیصلے کی اجازت نہیں دیتا۔ کامل مومن کا ایمان ہمیشہ مضبوط ہوتا ہے، اس کی منزل بھی مضبوط اور ارادے بھی پختہ ہوتے ہیں۔ ہمیں نبی کریم ﷺ کے دامن کے ساتھ لگے رہنا چاہئے جو اللہ کے دین کے لئے راہ حق کی خاطر جان دے وہ شہید ہے اور شہید کا رتبہ اور مقام بہت بلند ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -