میاں نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، شریف اعوان

میاں نواز شریف نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، شریف اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے نائب صدر ملک شریف اعوان کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز جلد از جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس آئیں،مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بھاگنے والوں میں سے نہیں،سابق وزیر اعظم نے ہمیشہ عدلیہ سمیت تمام اداروں کا احترام کیا ہے اور وہ تمام کیسز میں باقاعدہ پیش ہو کر اس بات کا ثبوت بھی دے رہے ہیں۔

،ملک شریف اعوان کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی پارٹی کے لیے خدمات گرانقدر ہیں،وہ ہمیشہ اصول کی سیاست کرتے ہیں،وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نئے سفر پر لیکر چلیں گے۔

،(ن) لیگ کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو انکی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے،میاں شہباز شریف جس کام کو کرنے کی ٹھان لیں انکو کوئی نہیں روک سکتا،پنجاب کے علاوہ باقی کسی صوبے نے اتنی تیزی سے ترقی نہیں کی،اس صوبے میں میاں شہبا زشریف دن رات عوام کی خدمت کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) 2018کے انتخابات میں بھی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ملک شریف اعوان نے مزید کہا کہ انکو فخر ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا حصہ ہیں۔