یوتھ فورم فار کشمیر کااہم اجلاس،بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت

یوتھ فورم فار کشمیر کااہم اجلاس،بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سابق وزیر اعظم پاکستان/ چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو ایوان کشمیر لاہور میں ہوا ۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی دہشت گردی ظلم و ستم ،بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام اور کشمیری قیادت کی اندھا دھند گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد میاں سومرو نے کہا کہ تحریک جدو جہد آزادی کشمیر کو جبرو تشدد سے دبانے کیلئے بھارتی حکمرانوں نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں کشمیریوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔محمد میاں سومرو نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر نے پاکستان اور دنیا بھر میں اس ظلم کو روکنے کیلئے آواز بلند کی ہے ۔

جبکہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر 10ڈاؤن سٹریٹ کے باہر کشمیری تنظیموں اور پاکستانی کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا جس کی بنا پر بھارتی وزیر اعظم کو پچھلے دروازے سے نکلنے پر مجبور ہو نا ،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی آواز سننے اور اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ۔انہوں نے کہا کہ جلتی ہوئی کشمیر کی وادی کی تپش دنیا کے امن کیلئے خطرے کا الارم ہے ،دنیا میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا فوری حل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے لہذا کشمیر میں رائے شماری کا اعلان کیا جائے۔

موسم گرما کی آمد پر ہی 19 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو بدحال کر دیا ہے۔