ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ، 18اشٹام فروشوں کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا
لاہور (اپنے نمائندے سے) روز نامہ پاکستان کی خبرپرایکشن ،ممبر ٹیکسز پنجاب اسد اسلام مانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور نمائندگان بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ٹیم کا ضلع کچہری لاہور کے گرد آپریشن ،جعلی اشٹام پیپر ز کی روک تھام کیلئے پولیس کی نگرانی میں ریڈ کرتے ہوئے 18سے زائد اشٹام فروشوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ جعلی اشٹام پیپرز کی روک تھام کیلئے آپریشن کرنے والوں میں جوڈیشل مجسٹریٹ اقبال شا ہ ،آڈٹ آفیسر سلطان عالم اور انسپکٹر سمیت بورڈ آف ریونیو کے عملے نے شرکت کی 18سے زائد اشٹام پیپرز کا ریکارڈ قبضے میں میں لے لیا گیا ۔ریکارڈ کی فرانزک چیکنگ کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔