ون ویلروں،پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی‘ 12ملزم گرفتار

ون ویلروں،پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائی‘ 12ملزم گرفتار

  

لا ہور (خبرنگار) لاہور پولیس نے شہر میں پتنگ بنانے ، فروخت کر نے، اڑانے و الوں اور ون ویلر ز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے کر شہر میں پتنگ بازی، پتنگ بنانے اور فروخت کرنے والوں اور ون ویلرز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے12ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے50سے زائد پتنگیں، 20 چرخیاں اوردیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔

مزید :

علاقائی -