مانگا منڈی میں پولیس کا چھاپہ‘4منشیات فروش گرفتار،چرس برآمد
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) تھانہ مانگا منڈی پولیس نے 4منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔جن ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ان میں وقاص عرف لنگڑا،امجدعلی،محمد عباس اشتہاری،اور پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل بشارت علی ولدمحمد یٰسین کمبوہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق کچی حویلی کے رہائشی محنت مزدوی کرنے والے محمد جاوید آرائیں نے مانگا منڈی کے صحافیوں کو بتایا کہ میرا چھوٹا بھائی امجدعلی عمر حیات کی آٹا پسنے والی چکی پر مزدوی کرتا تھا عمر حیات کادوست پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل بشارت علی ولدمحمد یٰسین کمبوہ اور گوجرانوالہ کے رہائشی 2بھائی غلام عباس ولد محمد عارف اور وقاص عرف لنگڑا ولد محمد عارف یہ تینوں منشیات فروشی کا دھندہ کرتے ہیں محمد جاوید نے یہ بھی بتایا کہ ملزم غلام عباس چرس کا توڑا عمر حیات کی آٹا والی چکی پر میرے بھائی کی موجودگی میں رکھ کر چلا گیا۔ غلام عباس کا چھوٹا بھائی وقاص عرف لنگڑا چرس کے پیکٹ فروحت کرنے میں رہتا تھا ۔ وقاص لنگڑا نے پولیس کو بتایا کہ فلاں آٹا چکی پر یقایا چرس پڑی ہوئی ہیں۔ اس کے پہلے پولیس آٹا چکی پر آتی۔ عمر حیات کے کہنے پر ملازم امجدعلی چرس کا توڑاگودام میں پھینک آیا تو امجدعلی کو پولیس اہلکا ر دیکھ رہے تھے انہوں نے آٹا چکی پر آ کر آٹا چکی کا مالک عمر حیات کو پوچھا بھی نہیں اور ملازم کو خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور تقریباً8کلو کے قریب چرس برآمد کرکے میرے بے گناہ بھائی امجدعلی کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا ملزمان میں وقاص لنگڑا ، امجدعلی،محمد عباس اشتہاری،اور پنجاب پولیس میں بطور کانسٹیبل بشارت علی ولد محمدیٰسین کمبوہ ان چاروں ملزمان کے خلاف4کلو200گرام کا پرچہ درج کر دیا گیا محمد جاوید نے بتایا کہ تھانہ کے ایس ایچ او مستینر احمد خاں نے دو دن تو میرے بھائی سے ملاقات ہی نہیں کرنے دی ملزم امجدعلی کے بھائی محمد جاوید اور اس کی غیریب اور بے سہارا بیوہ والدہ نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی اپریشن سے انصاف حاصل کرنے کی اپیل کی ہے اور ایس ایچ او مستینر احمد خاں کے خلاف ہمارے ساتھ زیادتی کرنے پر فوری کاروائی کی جائے۔