نشتر کالونی :سبزی منڈی کے علاقہ میں30سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق

نشتر کالونی :سبزی منڈی کے علاقہ میں30سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار)نشتر کالونی کے علاقے میں 30سالہ شخص کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہو گیا پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ نشتر کالونی کے علاقے سبزی منڈی میں گوجرانوالہ کے رہائشی عبدالشکور کا بیٹا زبیر شکور پیزہ کی دکان چلاتا تھا گزشتہ روز دکان میں کام کے دوران اچانک کرنٹ لگنے کے باعث وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا دیگر دکانداروں نے دیکھ کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -