شاہدرہ:مختلف مقامات پر آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

شاہدرہ:مختلف مقامات پر آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان جل کرخاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) شہر میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں کپڑے کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیاْ بتای اگیا ہے کہ سگیاں پولیس چوکی کے قریب ایک کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث گودام میں پڑا لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہو گیا ۔ شاہدرہ کے علاقے میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا ساما ن جل گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے پاور ہاؤس علی پارک کے قریب ایک گھر میں یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ بھڑ ک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ م یں لے لیا جس کے باعث ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا ریسکیو حکام نے دونوں جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید :

علاقائی -