روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ قومی پاکستان گوادر ایکسپو آج شروع ہو گی

روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ قومی پاکستان گوادر ایکسپو آج شروع ہو ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ قومی پاکستان گوادر ایکسپو آج لاہور میں شروع ہوگی جس کا افتتاح گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کریں گے ایکسپو فلیٹیز ہوٹل میں ہورہی ہے۔جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے مندوبین اور ٹریڈ سے متعلقہ وفودگذشتہ روز لاہور پہنچ گئے ایکسپو میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ بلڈرز، انجینئرنگ اور رئیل سٹیٹ سے متعلقہ ماہرین اور اہم شخصیات شرکت کررہی ہے۔ایکسپو میں رنگا رنگ تقریبات بھی ہوں گی گوادر کلچرل فیسٹیول بھی ہوگا بیوٹی ورکشاپ بھی ہوگی جس میں پوزیشن ہولڈر کو نقد انعام کے علاوہ تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی اس سلسلہ میں ہر مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہونگے۔اس سلسلے میں مختلف ٹریڈز کی پرموشن کے لیے ایکسپو میں درجنوں سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔پہلے روز کی تقریب صبح 10بجے ہوگی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب جبکہ دوسرے دن 24اپریل کو ٹریڈ کانفرنس ہوگی جس میں مہمانان خصوصی چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی اور سینیٹر مشاہد حسین سید ہونگے۔بلوچ کلچر کو اُجاگر کرنے کے لیے گوادر کلچرل فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے اور بلوچی برائیڈل شو بھی ہوگا۔ واضح رہے اپنی نوعیت کی لاہور میں ہونے والی یہ پہلی ایکسپو ہے جس میں ملک بھر سے اہم شخصیات اور مختلف ٹریڈ سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کررہے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -