زرداری اور نواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا : عمران خان

زرداری اور نواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہو گا : عمران خان

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے زرداری اورنواز شریف سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا،ان دونوں جماعتوں نے 18 ویں ترمیم اور میثاق جمہوریت کے تحت مک مکا کیا،یہ مک مکا کریں گے تو شفاف الیکشن کیسے ہونگے؟نگراں حکومت شفاف الیکشن کے لیے ہوتی ہے ان دونوں جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا،پچھلی باربھی نگراں حکومت کیلئے دونوں جماعتوں نے مک مکاکیا،ساری جماعتوں نے 2013 کے الیکشن میں کہا کہ دھاندلی ہوئی۔گزشتہ روزلندن میں میڈیا سے گفتگومیں عمران خان کا کہنا تھا چودھری سرورکواپوزیشن اورہمیں جوائن کرنیو الے ا رکان نے بھی ووٹ دیے،سینیٹ الیکشن میں اصل مسئلہ بکنے والوں کاہے،خریدنے والوں کی ذمے داری الگ ہے،عوام کے و وٹ لیکرجنہوں نے خودکو نیلام کیا اصل ذمے داروہ ہیں۔انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لے کرباقی جماعتوں کیلیے موقع پیدا کیاکہ وہ بھی اپنے لوگوں کیخلاف ایکشن لیں،کیادیگرجماعتیں بھی اپنے لوگوں کیخلاف ایکشن لیں گی؟کیاان میں اخلاقی جرات ہے؟اگردیگرجماعتوں نے ا گرایکشن نہ لیا توبتا دوں گا کہ ان کے کونسے لوگ بکے،یہ لوگ پہلی بارنہیں پچھلے 30 سال سے بک رہے ہیں،تمام جماعتوں کے سربراہوں کو ان لوگوں کے بکنے کا علم ہے۔29 اپریل کو لاہور میں مدر آف آل جلسہ ہوگا،لوگ ثابت کریں گے کہ وہ قانون کی بالادستی کیلئے کھڑے ہیں ،سائیکل اور رکشا چورکو جیل میں ڈالا جاتا ہے،کیوں بڑے لوگوں کوپروٹوکول اورغریب کی تھانے میں چھترول ہوتی ہے؟ پچھلی بار نگران حکومت کیلئے دونوں جماعتوں نے مک مکا کیا، حکومت کس کی ہوگی اور الیکشن کمیشن میں کون ہوگا، عوام کے ووٹ لے کر جنہوں نے خود کو نیلام کیا اصل ذمے دار وہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا، کیا دیگر جماعتیں بھی اپنے لوگوں کے خلاف ایکشن لیں گی؟کیا ان میں اخلاقی جرات ہے، اگر انہوں نے ایکشن نہ لیا توبتا دوں گا کہ ان کے کون سے لوگ بکے۔ان کے مطابق امیدوار پہلی بار

عمران خان

مزید :

صفحہ اول -