وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے

  

کراچی (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج (پیر) ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنر ہاؤس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان جاری تنازعہ اور مختلف اداروں کے درمیان واجبات کے معاملات اور دیگر امور پر غور کیا جائے گااور اہم فیصلوں کا امکان ہے۔اجلاس میں گورنر سندھ محمدزبیر، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت دیگر اہم حکام شریک ہوں گے۔ وزیراعظم سی پیک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بھی شریک ہونگے۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -