پی آئی اے تباہی کی طرف جارہی ہے، فوری نوٹس لیں: خورشید شاہ، وفاقی سیکرٹری ہوا بازی کو خط

پی آئی اے تباہی کی طرف جارہی ہے، فوری نوٹس لیں: خورشید شاہ، وفاقی سیکرٹری ہوا ...

  

اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وفاقی سیکرٹری ہوابازی کو خط لکھا ہے جس میں جس میں پی آئی اے کی بد انتظامی اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق خورشید شاہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ پی اے سی کے نوٹس میں یہ آیا ہے کہ پی آئی اے میں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اعلی عہدوں پر بھاری معاوضے پر بھرتیاں کی گئی ہے جن میں ساٹھ سال سے زائد عمر اور دوہری شہریت کے افراد کو اعلی عہدوں پر تعینات کیا گیا ۔جن میں سی ای او، چیف کمرشل افسر، چیف ایچ آر، لیگل کنسلٹنٹ، چیف آئی ٹی شامل ہیں ادارے میں سینئر افسرموجود ہوتے ہوئے بھی انہیں ان عہدوں پر تعینات نہیں کیا گیا ۔لیگل کنسلٹنٹ اپنی ذمہ داریوں کی بجائے انتظامی امور چلا رہے ہیں اس کے علاوہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جونیئر افسروں کو سینئرعہدوں پر بٹھایا گیا بد انتظامی اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے ادارے کے محنتی افسروں میں مایوسی پائی جا رہی ہے اور ادارہ تباہی کی طرف جا رہاہے۔اس چیز کا فورا نوٹس لیا جائے اپی آئی انتظامیہ اس پر پی اے سی کو تفصیلی بریفنگ دے ۔

مزید :

صفحہ آخر -