مستعفی ن لیگی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا آخری موقع،کل طلب

مستعفی ن لیگی اراکین کو استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا آخری موقع،کل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مستعفی اراکین کو بار بار کی طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر آخری موقع دیتے ہوئے تیسرا نوٹس جاری کردیا گیا استعفوں کی عدم منظوری بارے ملی بھگت کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا قومی اسمبلی کی جلد مدت ختم ہونے کے پیش نظر ضمنی انتخابات بھی نہیں ہوسکیں گے، ماضی میں مختلف مواقع پر تحریک انصاف سمیت دیگر کے استعفے منظور نہ کرنے اور جنوبی پنجاب محاذکے اراکین کے استعفوں کی منظوری پر سپیکر کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ان اراکین میں ر انامحمد قاسم نون ،مخدوم خسرو بختیار ،طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری شام ہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنے دیے جانے والے استعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے کل بروز منگل 24اپریل کو دوبارہ بلا لیاہے پیش نہ ہونے پر تاثر دیا جارہا کہ استعفوں کے معاملے پر یکطرفہ فیصلہ یا اسکی نوبت نہ آنے دونوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔قومی اسمبلی ان چاروں ممبران نے سپیکر قومی اسمبلی کو اپنے استعفے بھیجوائے تھے جن کے اصلی ہونے اور بغیر کسی دباؤ کے رضا کارانہ طور پر دینے کی تصدیق کے لیے سپیکر نے انہیں گزشتہ روز جمعہ کو اپنے چیمبرمیں بلایا تھا لیکن وہ اپنے استعفوں کی تصدیق کے لیے نہیں لائے ۔ رانا محمد قاسم نون کے علاوہ باقی تین ممبران کو 16اپریل کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ اس دن بھی نہیں آئے تھے تین اراکین کو تیسری بار جب کہ ایک رکن کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے ۔
آخری موقع

مزید :

صفحہ آخر -