الیکشن ہوئے تو نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا،چودھری شجاعت

الیکشن ہوئے تو نگران وزیر اعظم سندھ سے ہو گا،چودھری شجاعت

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اس وقت سیاستدانوں کی جانب سے گالم گلوچ کا ماحول بن گیا ہے اب جو ماحول ہے اس میں عام انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصے میں الیکشن کے حوالے سے ماحول واضح ہوگا اگر انتخاب ہوئے تو نگران وزیر اعظم پنجاب سے نہیں ہوگا بلکہ انتخابات ہونے کی صورت میں نگران وزیراعظم سندھ سے آئے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -