جنسی ہراسگی پر خاموش رہنا حل نہیں: کشمالہ طارق

جنسی ہراسگی پر خاموش رہنا حل نہیں: کشمالہ طارق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی محتسب برائے ہراسیت بمقامِ کار کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ وہ خواتین جنہیں کام کی جگہوں پر ہراسیت کا سامنا ہے وہ آگے بڑھیں اور ہراسیت کے خلاف آواز اٹھائیں، انہیں انصاف ملے گا۔بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان سوشل میڈیا پر حال ہی میں منظرعام پر آنے والے اس واقعہ پر کسی قسم کی رائے کا اظہار نہیں کر سکتیں کیونکہ یہ معاملہ ابھی عدالت تک نہیں پہنچا ، وہ اس پر اس وقت تک رائے نہیں دے سکتیں جب تک تحقیقات مکمل ہو کر فیصلہ سامنے نہ آجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہراسگی کا شکار مرد ہوں یا خواتین ٗخاموش رہنا حل نہیں ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی بات دوسروں تک پہنچائی جا سکتی ہے تاہم انصاف کے حصول کے لیے درست پلیٹ فارم ملک بھر میں قائم خصوصی عدالتیں ہیں جو کام کی جگہوں پر ہراسیت سے متعلق شکایات سنتی ہیں۔ صرف ایک ماہ میں ہی انہیں مختلف اداروں سے ہراسگی سے متعلق ساٹھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں جن کی سماعت جاری ہے۔ ہراسگی کے زیادہ تر مقدمات خواتین کی جانب سے سامنے آتے ہیں تاہم شکایت کنندگان میں مرد بھی شامل ہیں جنہیں اپنی خاتون یا مرد باس یا ساتھی ہراساں کر رہے ہوتے ہیں۔کردار کشی بذات خود ہراسیت کی ایک قسم ہے ،اس قانون میں ترامیم کی گنجائش موجود ہے اور اس مقصد کے لیے تجاویز پہلے ہی متعلقہ فورم پر بھیجی گئی ہیں۔اب اس قانون میں خواجہ سراؤں کو ہراساں کیے جانے کے مقدمات بھی سنے جا سکیں گے جس کیلئے ترمیم کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -