زرداری کو ملک اجاڑنے کیلئے 5سال دئیے گئے، نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا: احسن اقبال

زرداری کو ملک اجاڑنے کیلئے 5سال دئیے گئے، نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا: احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شکرگڑھ228 نارووال(نامہ نگاران )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا.فوج بھی اپنی ہے عدلیہ بھی اپنی ، سب ملکر ملک کو آئین کے مطابق مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں ملک بھر میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے نئے اضافی حلقے میں جلسوں کارنر میٹگنز سے موضع مینگرہ ۔گھونہ۔کڈیالہ۔ نڈالہ سلہریاں ۔ بوعہ۔ نعمت پورسٹھیالی ۔ یوسی کلہہ ۔ یوسی منیگڑی کے مختلف دیہات کا دورہ کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک نواز شریف کے چاہنے والے اپنے ووٹ کی عزت کیلئے کھڑے ہیں مسلم لیگ ن کے منصوبوں نے ملک کی حالت بدل دی ۔ میرے ووٹر میرے وجود کا حصہ ہیں5 سال پہلے عوام نے نواز شریف کو وزیر اعظم بنایا 5 سال پہلے 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی روشنی کے کیلیے موم بتیاں جلائی جاتی تھیں دہشت گردی میں روزانہ 20 30 افراد جاں بحق ہوتے تھے. آج بجلی موجود ہے آج دہشت گردوں کو آگے لگا رکھا ہے. اس کو تبدیلی کہتے ہیں دنیا پاکستان کو تیزی سے ابھرتی معشیت قرار دیتی ہے تبدیلی عوام کی خدمت کر کے آتی ہے پگڑیاں اچھالنے سے تبدیلی نہیں آتی.معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے ترقی کے لئے امن اور استحکام لازم ہے قوم کے نمائندوں کو گھر بھیج دیا جا تا ہے زرداری کو ملک اجاڑنے کے لئے 5 سال حکومت دی جاتی ہے اور نواز شریف کو گھر بھیج دیا جاتا ہے جو عوام کے دلوں میں ہو اسے فیصلوں سے نکالا نہیں جا سکتااگر ترقی کرنی ہے تو قوم کے بیٹے. بیٹی اور بزرگوں کے ووٹ کو عزت دینا ہوگی نواز شریف کو بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ لینے پر نکال دیا گیا انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ کھانے والے مجرم ہیں اصل بات 20 کروڑ لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ مضبوط وزیر اعظم قبول نہیں اور عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے کو قبول نہیں کیا جاتاووٹ کو عزت دلانے کے لئیے ہر پاکستانی جدو جہد کرے گا 50 سال میں تمام بڑے منصوبے مسلم لیگ ن نے شروع کیے مشرف اور اسکے ساتھیوں نے پاکستانیوں کو ڈالر لے کر امریکہ کے حوالے کیامشرف نے ملک کو دہشت گردی کے ناسور کا تحفہ دیا پاکستان کے ستر سال میں ایک بھی وزیراعظم کو 5 سال پورے نہ کرنے دئے گئے، ایک چپڑاسی کو اپیل کا حق ہے مگر وزیر اعظم کو ایک بھی حق نہیں ملتانواز شریف اور ن لیگ کا مشن ہے کہ پاکستان کا وقار بلند ہو مگر نواز شریف کو خدمت کا موقع نہ دیا گیااگر پاکستان نے قائم رہنا ہے تو ووٹ کو عزت دینا ہو گی ن لیگ نے ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کیا۔ عمران خان اناڑی کھلاڑی ہیں وہ ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل نہیں انہیں چاہئے وہ بچوں کو کرکٹ سکھا ئیں ۔ نواز شریف نے موٹر وے۔ سی پیک۔ ائیرپورٹ۔ اور بندر گاہیں بنائیں جبکہ عمران خان کی کارکردگی کے پی کے میں جا کے دیکھ لو پی پی نے کراچی کو ڈھیر اور خان نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا۔ نارووال میں3 یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں انہوں نے اپنے حلقہ میں شامل ہونے والے قصبات دیہات کے شہریوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان شاء اللہ آنے والے انتخابات میں کامیاب ہو کر نئے حلقہ کے عوام کو بھی نارووال جیسی ترقی و خوشحالی دیں گے اللہ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ن 2018 میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی دریں اثناء انہوں نے پنڈی گلشن میں چو دھری گلزار گلشن ایڈووکیٹ کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان و دیگر مسلم لیگی عہدیدار بھی موجود تھے مختلف قصبات دیہات کے معززین نے وفاقی وزیر داخلہ کو اپنی بھر پور حمائیت کا یقین دلایا اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم کیا ۔ ا دریں اثناحسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے ٗفیصلہ کسی اور جگہ ہوتے ہیں ٗسول حکومت کلرکی کر رہی ہے ٗ خیبر پختونخوا میں عمران خان نارووال سپورٹس سٹی جیسا ایک بھی منصوبہ نہیں بنا سکے ٗآئندہ ہفتے نارووال میں کرکٹ بورڈ نمائشی میچ منعقد کریگا ٗصدر مملکت نمائشی میچ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ احسن اقبال نے ناروال سپورٹس سٹی کا دورہ کیا اورناروال سپورٹس سٹی کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ۔بتایاگیا ہے کہ 44ایکٹر پرمحیط سپورٹس منصوبے پرتقریبا 3ارب کی لاگت آئی ٗنارووال سپورٹس سٹی میں کرکٹ ٗہاکی ٗفٹبال سٹیڈیمز تعمیر کئے گئے ٗ سپورٹس سٹی میں سکواش سوئمنگ ٗجمنازیم سمیت دیگر سہولیات دی گئیں۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کے لیے پیپلزپارٹی حکومت نے فنڈز جاری نہیں کیے ٗہم نے 2013 میں آ کر نارووال میں اسپورٹس سٹی کا کام شروع کرایا۔ نارووال میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت دیں گے نارووال اسپورٹس سٹی کھیلوں کے ڈھانچے میں اچھا اضافہ ہو گا۔ ملک بھر میں 100 نئے اسٹیڈیم تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہو چکا ہے ٗفیصلہ کسی اور جگہ ہوتے ہیں ٗسول حکومت کلرکی کر رہی ہے۔ دس دس سال کے مارشل لاء لگائے دئیے جاتے ہیں ٗمارشل لاء کے بعد ملک کو کھوکھلا کر کے سیاستدانوں کے حوالے کیا جاتا ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس آج کل سب کو کٹہرے میں کھڑا کر رہے ہیں ٗعمران خان سے بہت بڑی توقعات تھیں لیکن انہوں نے عوام کو مایوس کیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان نارووال سپورٹس سٹی جیسا ایک بھی منصوبہ نہیں بنا سکے ٗافسروں میں خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو چکی ہے ٗفیصلے کسی اور جگہ سے ہوتے ہیں۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -