چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی سائلین نے روک لی ، مسائل سنے ، درخواستیں وصول کیں

چیف جسٹس پاکستان کی گاڑی سائلین نے روک لی ، مسائل سنے ، درخواستیں وصول کیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ا ین این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی گاڑی سائلین نے روک لی ،چیف جسٹس نے واپس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری جا کر سائلین کے مسائل سنے اور ان سے درخواستیں وصول کیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کی۔ سماعت مکمل ہونے پر جب وہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے روانہ ہوئے تو باہر موجود سائلین نے گاڑی روک کر ان کے حق میں نعرے لگائے اور استدعا کی کہ ان کی داد رسی کی جائے۔ چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کو دیکھ کر گاڑی دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹری لے جانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ سائلین کو ان کے چیمبر میں آنے دیا جائے۔چیف جسٹس پاکستان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو کیوں مستقل نہیں کیا جا رہا، ہماری مائیں، بہینیں اور بیٹیاں دو دن تک احتجاج کرتی رہیں، سیکرٹری فنانس کو کہیں کہ اپنے جانے سے پہلے اس مسلے کو حل کیا جائے۔