اسلام آباد، آصف زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع
اسلام آباد (آن لائن) شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے پارٹی کا اہم اجلاس آج پیر کو طلب کرلیا جبکہ بلاول بھٹو بھی اجلا س میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مضبوط بنانے کیلئے اہم فیصلے متوقع ہیں اجلاس میں پیپلزپارٹی کی قیادت ناراض رہنماؤں سے رابطوں سے متعلق بھی اہم فیصلے کرے گی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صور تحا ل اور آئندہ عام انتخابات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ اجلاس کے دوران نگران حکومت کے قیام سے متعلق اہم امور پر بھی تبادلہ خیال اور مشاورت کی جائے گی ۔