کراچی والے اپنے مسائل کے حل کیلئے میدان میں آجائیں : مصطفی کمال

کراچی والے اپنے مسائل کے حل کیلئے میدان میں آجائیں : مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کراچی کے حالیہ بجلی کے بحران کے حل کے لئے اپنے بیان میں چیف چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کرتء ہوے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثارصاحب کراچی شہر آپ کی جانب دیکھ رہا ہے۔ کراچی کا ہر شہری آپ سے k الیکٹرک کی غیر قانونی اقدامات کے خلاف ازخودنوٹس کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب kالیکٹرک نیپرا کے کراچی کے شہریوں سے 3روپے سے ذیادہ فی یونٹ کم کرنے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے جبکہ ماضی میں فی یونٹ میں اضافہ پہ k الیکٹرک نے فورا عملدارآمد کیا جاتا رہا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثارصاحب k الیکٹرک کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ازخود نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہبجلی کے بحران کے حل کے لیئے ضروری ہے کہ K الیکٹرک کی اجاراداری ختم کی جائے اورجب تک k الیکٹرک کے مقابل نئی پاور جینیریشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنیز نہیں لائی جائیں گی k الیکٹرک کی من مانی جاری رہے گی۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب بجلی کا بحران اس وقت ختم نہیں ہوگا جب تک کراچی میں پاور جینیریشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنیز کو مذید نئے لائسنسز کا اجراہ ناکیا جائے اس کیلئے ضروری ہے کہ پاورجینیریشن اور ڈسٹریبیوشن کے لیئے K الیکٹرک کے ساتھ 3 سے 4 مذیدکمپنیز کونئے لائسنسز دیئے جائیں تاکہ k الیکٹرک کی من مانی کا خاتمہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میںK الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کے 80 ارب روپے نیپرا حکم کے پہ ادا کرنے کے بجائے عدالت سے حکم امتناہی کے ذریعے یہ رقم ادا نہیں کی چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثار کراچی کے لوگوں کے 80 ارب k الیکٹرک سے واپس دلانے میں انکی مدد کریں۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب شنگھائی کارپوریشن اور k الیکٹرک کے درمیان معاہدہ معطل کرنے کے احکامات صادر فرمائیں جب تک Kالیکٹرک کراچی کے شہریوں کے واجب الادا 80 ارب ادا نا کردے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب k الیکٹرک اور شنگھائی کارپوریشن کے معاہدے پہ عملدار آمد اس وقت معطل کروائیں جب تک k الیکٹرک تمام اداروں اور کراچی کے شہریوں کے واجبات ادا نہیں کردیتے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب صاحب k الیکٹرک کا سرمایہ ملک سے باہر منتقل کرنے پہ پابندی عائد کروائیں جب تک k الیکٹرک تمام واجبات ادا نہیں کردیتی میں اور کراچی کا ہر شہری آپ سے امید کرتا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب ثاقب نثار صاحب k الیکٹرک کے غیر قانونی اقدامات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔