مخلوط صوبائی حکومت جماعت اسلامی نہیں پی ٹی آئی کی مجبوری ہے، محمد اصغر
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فواد چودھری اوپر کے آرڈر پر پہلے پرویز مشرف پھر پیپلزپارٹی اور اب پی ٹی آئی کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ،محترم سراج الحق کو سینٹ سے مستعفی ہونے کا مشورہ دینے والے پہلے جماعت اسلامی کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے تین سینیٹروں کو مستعفی کروائیں،مخلوط صوبائی حکومت جماعت اسلامی کی نہیں پی ٹی آئی کی مجبوری ہے ،جماعت اسلامی اگر صوبائی حکومت سے نکلی تو پھر پرویز خٹک حکومت کو بھی عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑے گا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان محمد اصغر کا فواد چودھری کے بیان پر رد عمل۔