مردان ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی پارٹی سے احتجاجا مستعفی

مردان ، پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی پارٹی سے احتجاجا مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)سینٹ میں ووٹ فروخت کرنے کے الزاما ت پر مردان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی عبید مایار پارٹی سے احتجاجاََ مستعفی جبکہ دوسرے رکن اسمبلی زاہد درانی نے عدالت جانے کاا علان کردیا اتوار کی شام مردان پریس کلب میں پرہجوم پر یس کانفرنس کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائیر ایجوکیشن عبید مایارایم پی اے نے کہاکہ پچھلے دس سالو ں سے پا رٹی کے ساتھ وابستہ رہاہو ں اور پا رٹی کے لئے اسلا م آبا د دھر نے سمیت بہت قر با نیا ں دی جن سے پا رٹی قائدین بھی واقف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہے سینٹ میں ووٹ تحر یک انصاف کے امیدوار کو ہی دیا ہے جس کاوزیراعلیٰ پر ویز خٹک کو پتہ ہے ۔ الزام تو ہم بھی لگا سکتے ہیں کہ سینٹ انتخا با ت میں ڈپٹی چےئر مین کو ووٹ کس نے دیا اورپی ٹی آئی کے سینیٹر وں نے تیر کے نشان پر کیو ں ٹھپے لگائے کیا یہ ان کے ا یجنڈے میں شامل تھا یہ پیسوں کی لا لچ میں دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چار سالو ں سے میر ے اور حلقے کے ساتھ زیا دتی ہو رہی ہیں ۔ہم سے ورکر زتر قیا تی کا م اور نو کر یا ں ما نگتے ر ہے جبکہ ہمارے پا س نہ فنڈ تھا اور نہ ا اختیار ۔ وزیرتعلیم کو پچاس ارب دیئے گئے ہیں جبکہ ہمیں صرف 2ارب ترقیاتی فنڈز ملے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزامات پہلے لگائے اور کمیٹی بعد میں بنائی انہوں نے کہاکہ وہ کسی کمیٹی کو جواب دہ نہیں عوام نے ووٹ دیاہے ان کو جواب دونگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پینل کے امیدوار ایوب آفریدی کامیاب ہوئے ہیں تاہم جن ایم پی ایز کے امیدوار ناکام ہوئے ان کو کچھ نہیں کہاگیااس موقع پر کلچر ل کے پارلیمانی سیکرٹری زاہددرانی ایم پی اے نے پر یس کا نفرنس سے خطا ب کے دوران ووٹ فروخت کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میر ے حلقے میں دیگر لو گو ں سے وعد ے کئے گئے ہیں کہ آیندہ الیکشن میں پا رٹی ٹکٹ کے لئے جس کی وجہ سے ہمیں قر با نی کابکر ا بنایا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مجھے کو ئی اعتراض نہیں پا رٹی جس کو چاہیے ٹکٹ جا ری کرئے مگر ہمیں بے عز ت نہ کر یں ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک انگو ٹا چھاپ آدمی کو وزیر تعلیم بنا کر ان کے حلقے کو اربوں روپے تر قیا تی فنڈز جا ری کئے گئے جبکہ ہم فنڈز کے لئے اور نو کریوں کے لئے منت کر تے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ پا رٹی کے لئے اپنے لئے آج تک کچھ نہیں مانگا جو ما نگا ہے اپنے ورکرز کے لئے ما نگا ہے۔ دنیا کی کو ئی ایسی عدالت نہیں جن میں مجر م کو صفا ئی کا مو قع دئیے ہو ئے بغیر مجر م ٹہرایا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے وزیر اعلیٰ کے پی کے ،سپیکر اور نعیم الحق کوعمران خان سے ملنے اور اپنی صفا ئی پیش کر نے کے لئے گئے لیکن کسی نے خان صاحب سے ملانے نہیں دیا ۔انہوں نے کہا ہمیں مجر م ٹہرایا گیا ہے اب شو کازنو ٹس کس با ت کے لئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقدامات سے ہماری بے عزتی ہوئی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ قرآن پاک قسم اٹھانے کے لئے نہیں آیا تاہم عدالت میں عمران خان کے فیصلے کو چیلنج کرونگا ۔قبل ازیں مذکورہ دونوں ایم پی ایز کے حامیوں نے مردان پر یس کلب کے سامنے روڈ کو ٹر یفک کے لئے بند کر کے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اور پا رٹی کی جا نب سے ایم پی ایز پر لگا ئے گئے الزامات کو مسترد کر تے ہو ئے ان کے حق میں نعرہ با زی کی۔