کامران خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،حیدر ہوتی

کامران خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،حیدر ہوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (رحیم خان ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلی ٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب فور ی طور پر پی ایس ایف بارانی یونیورسٹی راولپنڈی کے صدر کامران خان کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار وقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کامران خان کے خاندان کیساتھ انکے دکھ درد میں برابر کے شریک ہے عوامی نیشنل پارٹی کامران خان کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ اشاڑے گلشاہ میں راولپنڈی کے بارانی یونیورسٹی میں قتل ہونے والے کامران خان اف اشاڑے گلشاہ کی فاتحہ خوانی کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت سمیت پنجاب کے صوبائی حکومت سے پوزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کامران خان شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور تمام پنجاب میں زیر تعلیم پختون طلباء کو مکمل طور پر تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی اور وہ کامران خان کے دکھ درد میں انکے خاندان کیساتھ شانہ بشانہ شریک ہے اور کامران خان کو انصاف دلاکر عوامی نیشنل پارٹی اور انکے قائدین دم لیں گے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب خان ضلعی صدر شیر شاہ خان جنرل سیکرٹری رحمت علی خان مٹہ تحصیل کے صدر قاسیم خان ظاہر شاہ خان ساجد اقبال اور دیگر قائدین بھی موجود تھے دریں اثناء امیر حیدر خان ہوتی نے مرحوم کامران خان کے قبر پر حاضری دیکر فاتحہ خوانی اور قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھا دی