پشاور،نگران سیٹ اپ میں ایک خاتون کو بطور وزیر شامل کردیا گیا

پشاور،نگران سیٹ اپ میں ایک خاتون کو بطور وزیر شامل کردیا گیا

  

پشاور (آن لائن)نگران سیٹ اپ کیلئے ایک خاتون کو بطور وزیر شامل کرنے کیلئے نام بھی شامل کردیا ہے نگران سیٹ اپ کیلئے 7وزراء کے نام پہلے سے ہی فائنل کئے جا رہے ہیں جبکہ اب مزید ایک خاتون کو بھی شامل کردیاگیا ہے،اس طرح نگران کابینہ آٹھ وزراء پرمشتمل ہو گی نگران کابینہ جون میں صوبائی حکومت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی ،ذرائع نے بتایاہے نگران سیٹ اپ کیلئے وزراء کا تعلق پشاور ، چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے جن میں ٹیکنو کریٹس بعض اہم سیاسی شخصیات ، ریٹائرڈ بیورو کریٹس بھی شامل ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ پر مشاورت کے بعد نگران کابینہ تشکیل دی جائیگی نگران وزیر اعلیٰ کیلئے مشاورت سینٹ انتخابات کے بعد سے شروع ہو گی اور و زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اپوزیشن لیڈرز اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریگی۔ذرائع نے بتایا ہے نگران سیٹ اپ کیلئے اب تک ممکنہ طور پر جن شخصیات کے نام فائنل کئے جا رہے ہیں کی کلیرنس بھی جاری ہیں اور کلیرنس کے بعد حتمی طور پر ان کے نام فائنل ہو جائینگے۔ مجموعی طور پر چوبیس اہم شخصیات کے نام نگران سیٹ اپ کیلئے ہیں۔ تاہم بعض پر اعتراضات کے باعث ان کے نام نکال دیئے ہیں جبکہ بعض کی کلیرنس قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے نہیں دی ہے۔ اس سے قبل سابق نگران دور حکومت میں صوبائی کابینہ میں دو صوبائی خواتین شامل تھیں۔

پشاور نگران سیٹ اپ

مزید :

کراچی صفحہ اول -