ہنگو ، اورکزئی علی خیل قوم کااتفاق کے نام سے گرینڈ جرگہ

ہنگو ، اورکزئی علی خیل قوم کااتفاق کے نام سے گرینڈ جرگہ

  

ہنگو(بیورورپورٹ)دار العلوم زرگیری میں اورکزئی علی خیل قوم کااتفاق کے نام سے گرینڈ جرگہ۔گرینڈ جرگہ میں اورکزئی قبائل کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ اورکزئی ایجنسی سے آئیندہ الیکشن میں علی خیل قوم کا کسی ایک امیدوار پر اتفاق کرنے کا فیصلہ۔ سابق سنیٹر میاں حسین الہاشمی اور مولانا میاں حسین جلالی اورکزئی ایجنسی سے خواہشمند امیدواروں کے درمیان اتفاق کے لئے ثالث کا کردار ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مدرسہ دار العلوم زرگیری ہنگو میں اورکزئی قبائلی عمائدین علی خیل قوم کا اتفاق کے نام سے ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں سابق سنیٹر مولانا حسین الہاشمی، جے یو آئی ضلعی رہنماء مولانا حسین جلالی ، متوقع امیدوارا ن متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر مین ملک حبیب نور اورکزئی، سوراب خان اورکزئی، رفیل خان و دیگر علاقہ مشران اور علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سنیٹر مولانا حسین الہاشمی، مولانا میاں حسین جلالی،حبیب نور و دیگر نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی کے عوام نے بارہاں منتخب نمائندوں کو ووٹ دیکر ایوانوں تک پہنچایالیکن ووٹ کے زریعے منتخب نمائندوں نے اورکزئی ایجنسی عوام کے امنگوں کے مطابق بنیادی مسائل حل نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بار علی خیل قوم کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ علی خیل قوم کی طاقت سے منتخب نمائندے الیکشن کے بعد رفو چکر ہو جاتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ آئیندہ الیکشن کے لئے چند روز میں قوم علی سے خواہشمند امیدواران میں سے کسی ایک امیدوار پر قومی سطح پر تفاق و اتحاد کے ساتھ فیصلہ کریں گے جس پر علی خیل قوم مکمل طور پراعتماد کا اظہار کریں گے جبکہ اس کے علاوہ کسی بھی دوسرے امیدوار کے ساتھ تعاون نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پرعلی خیل قوم کے عمائدین نے مشران کے ہر فیصلے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -