2020ء تک فائیوجی ٹیکنالوجی متعارف کرادیں: انوشہ رحمان

2020ء تک فائیوجی ٹیکنالوجی متعارف کرادیں: انوشہ رحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یو این پی) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت 2020 تک پاکستان میں فائیوجی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کیلیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ضمن میں ترقی یافتہ معیشتوں کے برابر لایا جا سکے۔انوشہ رحمٰن نے گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پاکستان موبائل کانگریس2018 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کیلیے تمام شراکت داروں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ممکنہ طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرے گی۔وزیر مملکت انوشہ رحمان نے پہلی موبائل کانگریس کو کامیاب بنانے کیلیے ہواوے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی ترقی اور خوشحالی و ٹیکنالوجی کے انقلاب کی راہ پر اس قوم کو لانے کے لیے معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہواوے ٹیکنالوجی کی جانب سے پاکستان میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلیے اس قسم کی کوششوں میں کردار کی تعریف کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت 2020 تک پاکستان میں 5جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ اسے ٹیکنالوجی کی ترقی کے ضمن میں ترقی یافتہ معیشتوں کے برابر لایا جا سکے۔ ہوا وے موبائل پاکستان کانگریس 2018 اس ٹیکنالوجی کو سمجھنے کیلیے تمام شراکت داروں کو مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ممکنہ طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کرے گی جبکہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی وے پاکستان موبائل کانگریس میں پاکستان میں جدید ترین موبائل سے متعلقہ مصنوعات اور جدت پسندی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -