ن لیگی قیادت نے کراچی سے شہباز شریف سمیت 3مرکزی رہنماؤں کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کر لیا،آن لائن کا دعویٰ

ن لیگی قیادت نے کراچی سے شہباز شریف سمیت 3مرکزی رہنماؤں کو الیکشن لڑانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) مسلم ن کی قیادت نے کراچی سے شہباز شریف سمیت 3مرکزی رہنماوں کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے شہباز شریف کا ایک ہفتے میں کراچی کا دوسرا دورہ ہم خیال جماعتوں سمیت ایم کیو ایم بہادرآباد اور عوامی نیشنل پارٹی سے تعاؤن کے ضمن میں کیا گیا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قیادت نے اپنے 3مرکزی رہنماوں سمیت شہباز شریف کو کراچی سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ضلع جنوبی،غربی اور ملیر کے علاقوں سے مسلم لیگ ن اپنے امید وار کھڑا کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے اس حوالے سے شہباز شریف نے ایک ہفتے میں کراچی کا دوسرا دورا کیا ہے جس میں ہم خیال جماعتوں سمیت ایم کیو ایم بہادرآباد اور عوامی نشینل پارٹی سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے ۔

مزید :

علاقائی -