امریکہ نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو ’’یورینیئم‘‘ کی افزودگی دوبارہ شروع کر دیں گے :ایران

امریکہ نے جوہری معاہدہ ختم کیا تو ’’یورینیئم‘‘ کی افزودگی دوبارہ شروع کر ...

  

نیویارک (صباح نیوز) ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے دوٹوک الفاظ میں امریکا کو خبردار کر دیا کہ جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران’’ یورینیئم ‘‘ افزدوگی دوبارہ شروع کر دے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا 2015 کے تاریخی جوہری معاہدے کو ختم کرتا ہے تو ایران بھر پور طریقے سے افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو کبھی بھی یہ خدشہ نہیں ہونا چاہیے کہ ایران جوہری بم بنا رہا ہے حالانکہ ایران کوئی جوہری بم نہیں بنا رہا۔

مزید :

علاقائی -