شام اور لبنان پر 100 بار حملوں کی ہدایت کی گئی،اسرائیلی وزیر

شام اور لبنان پر 100 بار حملوں کی ہدایت کی گئی،اسرائیلی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مقبوضہ بیت المقدس (اے این این )اسرائیل کے ایک وزیر نے دعوی کیا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران شام اور لبنان صہیونی فوج کو 100 سے زا ئد بار حملوں کی کی ہدایت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علاقائی تعاون کے وزیر زاحی ہنگبی نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام اور لبنان پر ایک سے زاید مرتبہ فوجی کارروائیوں کے احکامات جاری کیے گئے۔ ان حملوں کا مقصد ایران کے جدید ترین ہتھیاروں کی شام اور لبنان تک رسائی روکنا تھا۔مسٹر ہنگبی نے کہا کہ تل ابیب کی طرف سے کی گئی فوجی کارروائیوں پر حزب اللہ نے کوئی جواب نہیں دیا، کیونکہ اسے اندازہ تھا کہ اسرائیل اس کی کسی بھی کارروائی پرخاموش نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کی حالیہ پالیسی سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کی محاذ آرائی کی خواہاں نہیں۔ بارہ سال قبل دوسری لبنان جنگ کے دوران حزب اللہ کو کاری ضرب لگائی گئی تھی۔
انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل شام میں اپنے عسکری قوت کو بڑھا کر اپنے لیے شام میں جگہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مداخلت کے باعث وادی گولان اور لبنان اسرائیل جنگ چھڑ سکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -