دنیا کی معمرترین خاتون نابی تاجیما 117برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

دنیا کی معمرترین خاتون نابی تاجیما 117برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(آئی این پی) جاپان میں دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی خاتون نابی تاجیما 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی معمر ترین شخصیت کا اعزاز پانے والی جاپانی خاتون نابی تاجیما 117 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ انہیں گزشتہ برس ہی یہ اعزاز ملا تھا۔
جاپانی حکام نے نابی تاجیما کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تاجیما رواں برس جنوری سے اپنے آبائی علاقے جزیرہ کیکائی جیما کے ایک اسپتال میں زیرِعلاج تھیں تاہم زندگی کی 117 بہاریں دیکھنے والی تاجیما کی اسپتال میں طبعی موت ہوگئی جس پر پورا ملک سوگوار ہے۔نابی تاجیما 4 اگست 1900 کو پیدا ہوئیں اور ان کی اولاد اور پھر ان کی اولاد کی کل تعداد 160 سے زائد ہے۔ تاجیما کو گزشتہ برس ستمبر میں اس وقت دنیا کے معمر ترین فرد کا اعزاز حاصل ہوا تھا جب اس سے قبل اس اعزاز کی حامل جمائیکا کی خاتون وائلٹ بران انتقال کر گئی تھیں۔

مزید :

عالمی منظر -