نواز شریف بیانیہ پر قائم رہے تو مسلم لیگ ن ٹوٹ جائیگی، شاہ محمود

نواز شریف بیانیہ پر قائم رہے تو مسلم لیگ ن ٹوٹ جائیگی، شاہ محمود

  

اوباڑو( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو بیانیہ پیش کررہے ہیں، اگر اس پر قائم رہے تو ان کی جماعت دولخت ہوجائے گی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام جس پر اعتماد کر ینگے وہی حکومت بنائے گا، ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں، امید ہے سپریم کورٹ شفاف انتخابات کی نگرانی کرے گی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن تیزی سے گر رہی ہے وہ صوبے میں حکومت نہیں بنا سکے گی۔ جن کو جنرل ضیااور مشرف قائل نہ کرسکے وہ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے سندھ کی ذمہ داری سنبھالنے کیلئے کہا ہے۔

شاہ محمود

مزید :

علاقائی -