ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل کو اسلام آباد میں طلب

ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کاسربراہی اجلاس 27اپریل کو اسلام آباد میں طلب

  

پشاور (آن لائن )متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اورجے یو آئی کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن نے ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کا سربراہی اجلاس 27اپریل کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور بین الاقوامی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غور اور مجلس عمل کے رابطہ عوام مہم کے حوالے سے فیصلے کیئے جائیں گے ۔

یہ باتیں ایم ایم اے سیکر ٹری جنرل لیا قت بلوچ اور رابطہ سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے یہاں کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے بتا یا کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ،سنیٹر سراج الحق ،پرو فیسر ساجد میر ،پیر اعجاز ہاشمی،علامہ ساجد علی نقوی ،مولانا عبد الغفور حیدری،صاحبزادہ اویس احمد نورانی ،حاجی اکرم خان درانی ،رانا شفیق پسروری سردار محمد خان لغاری ، علامہ توقیر ضیاء ،پیر محفوظ مشہیدی، شبیر حسین میسمی،علامہ عارف واحدی اور دیگر نے شریک ہوں گے مولانا محمد امجد خان نے بتا یا کہ متحدہ مجلس عمل 2 مئی کواسلام آباد کنونشن سنٹر میں قومی ورکرز کنونشن منعقد کر رہی ہے کنونشن سے متحدہ مجلس عمل کی مر کزی قیادت خطاب کرے گی اور آئندہ کا اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی انہوں نے بتا یاکہ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں مولانا عبد الغفور حیدری نے اسلام آباد میں مختلف اجلاس کیئے جس میں مجلس عمل میں شامل جماعتوں کے راہنماؤں نے تیاریوں کے حوالے سے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی ہے انہوں نے کہاکہ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں اور یہ کنونشن تاریخ ساز کنونشن ہو گا انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ وطن کے تحفظ اور ملک میں بہتر معاشی انقلاب اور ملک کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کر نے کے لیئے اپنی جدو جہد کا آغاز کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقومی ایجنڈے کو پاکستان میں مسلط کر نے کے لیئے مختلف سازشیں کی جارہی ہیں لیکن ایم ایم اے ایسی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرے گی۔

مزید :

علاقائی -