بی جے پی کو بڑادھچکا لگ گیا،سینئر رہنماء یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑدی

بی جے پی کو بڑادھچکا لگ گیا،سینئر رہنماء یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا، سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مالیات یشونت سنہا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پریس کانفرنس کے دوران یشونت سنہا نے بی جے پی سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب میرا حکمران جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔


انہوں نے اس دوران حکمران جماعت کو ہدف تنقید بھی بنایا اور کہا کہ اس دور حکومت میں جمہوری ادارے مجروح ہورہے ہیں،مودی حکومت بجٹ سیشن کے دوران پارلیمانی کارروائی جاری رہنے نہیں دے رہی،اسے کوئی فکر نہیں کہ بجٹ سیشن رک گیا ہے۔سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپوزیشن کے مسائل سننے کیلئے ان کے ساتھ ایک میٹنگ تک نہیں کی۔ ملک میں جمہوریت خطرے میں ہے،اسے بچانے کیلئے جنگ جاری رکھیں گے، تاہم کسی دوسر ی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں اختیارکریں گے۔

مزید :

علاقائی -